وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی اچھی صحت اور طویل عمر کی پرارتھناکی۔ وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا دیدی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد، میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش کرتا ہوں۔ ممتا بنرجی کو کانگریس رہنما راہل گاندھی سمیت ملک کے کئی بڑے سیاسی رہنماؤں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کے روز ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کو مبار کباد پیش کی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر کی پرارتھنا کی۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں، ایشور سے آپ کی بہترین صحت، خوشگوار زندگی اور طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔ ممتا بنرجی کا نام بھارتی سیاست کی تاریخ میں اس لیے بھی نمایاں ہے کہ انہوں نے سال 2011 میں مغربی بنگال میں بائیں محاذ کی 34 سالہ حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ 20 مئی 2011 کو انہوں نے مغربی بنگال کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا اور اس کے بعد سے لگاتار تیسری مرتبہ ریاست کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔ مرکز میں بھی وہ ریلوے وزیر، کوئلہ و کان کنی کی وزیر اور نوجوانوں و کھیلوں کی وزیر مملکت جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر اور قائد حزب اختلاف بابولال مرانڈی نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد، بابا بیدیا ناتھ سے آپ کی اچھی صحت اور طویل عمر کی دعا کرتا ہوں۔ سماج وادی پارٹی نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پر لکھا کہ توانائی سے بھرپور، جدوجہد کرنے والی اور عوامی رہنما، ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد، ایشور آپ کو ہمیشہ صحت مند رکھے اور طویل عمر عطا کرے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے بھی اپنی ایکس پوسٹ میں ممتا بنرجی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے مقبول، بہترین کارکردگی دکھانے والی، مضبوط اور بہادر خاتون، بنگال کی شیرنی اور ممتا مائی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد، آپ پر ہمیشہ خوشیوں اور اچھی صحت کی برکت بنی رہے۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی