کولکاتہ، 18 اپریل:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر شمک بھٹاچاریہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چہرے کے بغیر انتخاب لڑنے والی ان کی پارٹی کو اسمبلی انتخابات جیتنے اور حکومت بنانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا، "اس سال کا انتخاب ترنمول کانگریس بمقابلہ بی جے پی نہیں ہے بلکہ یہ عوام بمقابلہ ممتا کے بدانتظامی کا انتخاب ہے ۔ لوگ ترنمول کے خراب طرزِ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں احساس ہو گیا ہے کہ بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو اس حکومت کو گرا سکتی ہے اور ہم ایسا کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ کے ممکنہ چہرے کی کمی ہماری جیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔" ترنمول کانگریس اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے عوام اب بی جے پی کو ہی واحد متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو موجودہ حکومت کو ہٹا سکتی ہے ۔ مسٹر بھٹاچاریہ نے اسمبلی انتخابات سے قبل کولکاتہ پریس کلب میں منعقدہ میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی بنگال میں آسانی سے کامیابی حاصل کرے گی اور اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ترنمول کے گزشتہ 15 سالہ دورِ حکومت کی ناکامیوں کا بھی ذکر کیا اور حکمراں جماعت پر بدانتظامی، بدعنوانی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کو جان بوجھ کر روکنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ محترمہ بنرجی جمہوری حقوق کی بحالی، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے اور اپوزیشن جماعتوں پر پولیس کے ظلم کو روکنے کے وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھیں لیکن ان وعدوں کے باوجود ریاست کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی۔
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی