Kolkata

ووٹر لسٹ سے ایس آئی آر کے بعد55 لاکھ سے زائد ووٹروں کے ناموں پر قینچی چلے گی

ووٹر لسٹ سے ایس آئی آر کے بعد55 لاکھ سے زائد ووٹروں کے ناموں پر قینچی چلے گی

ریاست میں تقریباً 55 لاکھ ووٹروں کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج ہو سکتے ہیں۔ ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (SIR) جاری ہونے کے دوران لگاتار یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جمعہ تک ایس آئی آر میں 54 لاکھ 59 ہزار 541 ووٹروں کے نام خارج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 23 لاکھ 71 ہزار 239 مردہ ووٹر ہیں۔ باقی کا سراغ نہیں مل سکا۔ کچھ نے مکان بدل لیا ہے ۔ کمیشن کو پتہ چلا ہے کہ کچھ ووٹر ڈپلیکیٹ 'جعلی' ہیں۔ دوسری جانب قومی الیکشن کمیشن نے ریاست میں دو افسران کا تقرر کیا ہے۔ وندنا پوکھریال اور دیویا مروگیسن کو مشترکہ سی ای او (چیف الیکٹورل آفیسرز) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وندنا ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کی کمشنر تھیں۔ دیویا ہوڑہ کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments