ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں سیدھا چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کی حکمراں جماعت - ترنمول کانگریس - جیت جاتی ہے تو وزیر اعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ بڑی بڑی باتیں چھوڑیے۔ یہ چیلنج قبول کیجیے۔ 4 مئی کو جب ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی بنگال جیتیں گے، تو وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیجیے۔ ہے دم؟‘‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، ڈیرک اوبرائن نے لکھا: "وزیراعظم نریندر مودی، آپ نے اعلان کیا تھا کہ آپ بنگال کی تمام 294 سیٹوں کے امیدوار ہیں، بلند و بانگ دعوے کرنا بند کریں۔ اس چیلنج کو قبول کریں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "4 مئی کو جب ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی بنگال جیتیں گے تو وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ اگر آپ میں ہمت ہے۔" غور طلب ہے کہ یہ چیلنج مغربی بنگال انتخابات کے پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر ووٹ ڈالنے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جس کے نتائج کا اعلان 4 مئی کو ہونا ہے۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی