وندے بھارت سلیپر ٹرین کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ اس بارے میں مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے جمعرات (یکم جنوری) کو اعلان کیا کہ ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین گوہاٹی اور کولکاتہ کے درمیان چلائی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی آنے والے کچھ دنوں میں اس تاریخی روٹ پر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ مرکزی وزیر ریل نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وندے بھارت سلیپر ٹرین کو رات کے طویل فاصلے کے سفر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات، بہتر تحفظ اور ایک جدید سفر کا تجربہ فراہم کرے گی۔ اسے ہندوستانی ریلوے کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے، جو پریمیم سفر کو مزید آسان بنائے گی۔ وندے بھارت سلیپر ٹرین کے ساتھ ساتھ وزیر ریل نے ملک کی پہلی بلیٹ ٹرین کے متعلق بھی اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 15 اگست 2027 کو ہندوستان کو اپنی پہلی بلیٹ ٹرین مل جائے گی۔ اشونی ویشنو نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ ’’آپ ابھی سے بلیٹ ٹرین کی ٹکٹ خرید لیجیے، آئندہ سال بلیٹ ٹرین بھی آ جائے گی۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت اس پروجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے پوری سنجیدگی سے مصروف ہے۔ پروجیکٹ کی پیش رفت کے متعلق وزیر ریل نے بتایا کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے خود گجرات دورے کے دوران ممبئی-احمدآباد ہائی-اسپیڈ ریل کوریڈور کا معائنہ کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی سورت بلیٹ ٹرین اسٹیشن پہنچے تھے، جہاں انہوں نے کام کا باریکی سے معائنہ کیا اور وہاں موجود انجینئروں اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے اس دوران ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پروجیکٹ نہ صرف گجرات بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ یہ ہائی اسپیڈ-ٹرین منصوبہ ہندوستان کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید بنانے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا، جس سے مسافروں کو تیز رفتار اور آرام دہ سفر کی سہولت ملے گی۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی