ڈی سی اسٹوڈیوز کی نئی شناخت کے تحت ریلیز ہونے والی پہلی فلم سپر مین نے ابتدائی دنوں میں ہی دنیا بھر میں 217 ملین ڈالر کما کر شائقین اور ناقدین دونوں کو حیران کر دیا ہے۔ امریکا میں فلم نے 122 ملین ڈالر کی اوپننگ کی، جو کہ ڈی سی اور وارنر برادرز کی متوقع 90 سے 125 ملین ڈالر کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ اور ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس نئے سپر مین کی کارکردگی گزشتہ دہائی میں ڈی سی کی کئی فلموں سے بہتر ثابت ہوئی ہے۔ فلم نے مین آف اسٹیل (2013) کی 116.6 ملین ڈالر کی اوپننگ کو پیچھے چھوڑ دیا اور ڈی سی کی گزشتہ 10 میں سے 6 فلموں کی مکمل کمائی سے زیادہ کمائی کر لی۔ 220 سے 225 ملین ڈالر کے تخمینہ شدہ بجٹ کے ساتھ بنائی گئی یہ فلم، جس میں مارکیٹنگ کے اخراجات شامل نہیں، اب منافع کے راستے پر گامزن ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فلم موجودہ رفتار سے کمائی جاری رکھتی ہے تو یہ ڈی سی یونیورس کے لیے ایک بڑی مالی اور تخلیقی فتح ثابت ہو سکتی ہے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟