الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ہندستان کا اگلا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سبکدوش ہونے والے راجیو کمار کی جگہ لیں گے۔ وہ کیرالہ کیڈر کے 1988 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ گیانیش کمار پہلے چیف الیکشن کمشنر ہیں جنہیں الیکشن کمشنروں کی تقرری کے حوالے سے نئے قانون کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت الیکشن باڈی کے سربراہ کے انتخاب کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں چیف جسٹس کی جگہ وزیر داخلہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سال کے آخر میں بہار اسمبلی کے انتخابات اور اگلے سال بنگال، آسام اور تمل ناڈو کے انتخابات گیانیش کمار کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ وہ 27 جنوری 1964 کو اتر پردیش کے آگرہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئینز کالج وارانسی اور کیلون تعلقے دارس کالج لکھنؤ سے حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور سے سول انجینئرنگ میں آئی سی ایف اے آئی، بی ٹیک سے بزنس فنانس میں پوسٹ گریجویشن اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ماحولیاتی معاشیات میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ گیانیش کمار، 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں اور رام مندر ٹرسٹ میں مرکزی حکومت کا نمائندہ بھی رہ چکے ہیں۔ گیانیش کمار کو وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری، وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت میں سکریٹری اور حکومت ہند کی وزارت تعاون میں سکریٹری کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ اس سے پہلے وہ کیرالہ میں ایرناکولم کے اسسٹنٹ کلکٹر، اڈور کے ڈپٹی کلکٹر، کیرالہ اسٹیٹ شیڈول کاسٹ اینڈ شیڈیولڈ ٹرائب ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر، کوچین میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل گیانش کمار مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ وزارت داخلہ میں کام کر چکے ہیں۔ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے وقت، وہ امت شاہ کی قیادت میں وزارت داخلہ میں کشمیر ڈویژن میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر تعینات تھے۔ مزید یہ کہ 2020 میں انہیں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ انہوں نے ایودھیا کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق تمام معاملات کو دیکھنے کے لئے وزارت داخلہ میں ایک ڈیسک کی قیادت بھی کی ۔
Source: social media
ہند-پاک کشیدگی کے سبب شیئر بازار میں ہاہاکار، سینسیکس 79000 سے نیچے، بڑی کمپنیوں کے شیئرز زمین بوس
کانپور میں چھ منزلہ عمارت میں آتشزدگی، جوتوں کے تاجر، اس کی بیوی اور تین بیٹیوں سمیت چھ افراد جھلس کر ہلاک
پٹنہ: سنجے چوہان آر جے ڈی میں شامل
کولگام میں نوجوان کی پر اسرار موت واقع، محبوبہ مفتی اور سکینہ ایتو نے عدالتی تحقیقات کا کیا مطالبہ
تمل ناڈو میں شدید گرمی کے درمیان 'گرمی کا موسم' شروع
سنجے راوت نے پوار سے ملاقات کی
جموں و کشمیر میں کشیدگی کے درمیان کئی اضلاع میں سنیچر تک اسکول بند
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اتراکھنڈ میں گنگوتری روڈ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ,6 لوگوں کی موت
جموں و کشمیر:پاکستانی فوج کی ایل او سی پر چار مقامات پر فائرنگ، موثر جواب دیا گیا
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سعودی وزیر کا غیر اعلانیہ دورہ دہلی
بیجاپور میں تصادم جاری، آٹھ نکسلی ہلاک، پانچ فوجی شہید
ہندستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
جموں میں پاکستانی ڈرون حملے: ائر ڈیفنس کا فوری ردعمل، کئی ڈرون مار گرائے گئے