ترنمول امیدوار کی حمایت میں نکالے گئے جلوس میں آرام باغ لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) مٹالی باغ نے شرکت کی تھی۔ لیکن اسی جلوس میں جوتا کھو جانے کی وجہ سے انہیں ننگے پاوں چلنا پڑا۔ یہ واقعہ جمعرات کو مغربی مدنی پور کے گھاٹال میں پیش آیا۔ چندر کونا اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار سوریا کانت ڈولئی کی نامزدگی کے موقع پر ایم پی مٹالی باغ ان کی حمایت میں پہنچی تھیں۔ اس اسمبلی حلقہ کا شمار آرام باغ لوک سبھا کے تحت ہوتا ہے۔ جلوس کے دوران بھیڑ میں ایم پی کا جوتا کھو گیا، جس کے بعد وہ بقیہ راستہ ننگے پاوں چلنے پر مجبور ہوئیں۔ جمعرات کو انہیں گھاٹال سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کے دفتر کے احاطے میں ننگے پاوں چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے بتایا کہ جلوس میں چلتے وقت کارکنوں کے پیروں کے دباو سے ان کی چپل ٹوٹ گئی اور پھر کہیں گم ہوگئی۔ جلوس میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے سڑک کے درمیان رکنا ممکن نہیں تھا، اس لیے وہ ننگے پاوں ہی سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کے دفتر پہنچیں۔
Source: PC-anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی