بہرام پوریکم جولائی : خاندانی زمین کے تنازعہ پر زبردست بم دھماکہ ہوا۔ بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر کشیدگی پھیل گئی۔ الزام ہے کہ جب وہ لاش لینے گئی تو پولیس نے روک دیا۔ یہ سنسنی خیز واقعہ مرشد آباد ضلع کے نودا تھانہ کے علی نگر گاوں میں منگل کی صبح پیش آیا۔ مقتول کی شناخت رفیق شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔رفیق شیخ اور اس کے کزنز میں کئی روز سے زمین کے ٹکڑے پر تنازع چل رہا تھا۔ آج منگل کی صبح دونوں فریقوں میں زمین کو لے کر دوبارہ جھگڑا شروع ہو گیا۔ جھگڑے کے دوران اندھا دھند بمباری شروع ہو گئی۔ مبینہ طور پر رفیق شیخ پر بم پھینکا گیا۔ بم پھٹنے سے شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ صبح سات بجے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بم دھماکہ دیکھ کر رفیق کے اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے۔ اس شخص کو سڑک پر خون آلود حالت میں پڑا دیکھا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد سے فرار ہیں۔
Source: Mashriq News service
جوڑے اور نوجوان کو فلیٹ کا دروازہ توڑتے دیکھ کر پڑوسی حیران رہ گئے
ہرنیا کی سرجری کے پیسے نہیں ملتے تو ڈاکٹر نے اپینڈکس کا آپریشن کر دیا
تارکیشور میںہلدار خاندان کا حقہ پانی بند،پہلے یہ لوگ مندر کے رکھوالے تھے، اب دوسروںکا قبضہ ہے
تنہا پاکر شرپسندوں نے خاتون کا قتل کر دیا
سونارپور میں 400 پولیس اچانک میدان میں داخل ہوئی
چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کووالد کے آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا
مالدہ میں کروڑوںروپے کی دھوکہ دہی کا الزام، مفرور مینیجرکی مشتعل ہجوم نے کی پٹائی
ہگلی : دوسری طرف نو منتخب یوتھ صدر پرینکا ایم پی کلیان بنرجی کے قریبی
سیالدہ لائن میں مسافروں کی اضافی تعداد کو دیکھتے ہوئے دو نئی ٹرینیں چلائی جائی گی : انڈین ریلوے
عصمت دری کے ملزم کارتک مہاراج اپنی پیشی سے قبل ہائی کورٹ میں درخواست دی