انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو کولکاتا میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جن میں پول اسٹریٹجسٹ ادارے آئی-پی اے سی کا دفتر اور اس کے سینئر عہدیدار پراتیک جین کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ ای ڈی کی ٹیموں نے شہر بھر میں کم از کم پانچ مقامات پر کارروائی کی، تاہم اب تک اس کیس کی نوعیت کے بارے میں کوئی باضابطہ تفصیل سامنے نہیں آئی۔ ان چھاپوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا اور الزام لگایا کہ مرکز انتخابات سے قبل ان کی پارٹی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا : ’’کیا ED اور امت شاہ کا کام یہ ہے کہ وہ ہماری پارٹی کی ہارڈ ڈسک اور امیدواروں کی فہرستیں ضبط کریں؟ یہ ایک شرمناک حرکت ہے۔ جو وزیر داخلہ ملک کی حفاظت نہیں کر پا رہا، وہ میری پارٹی کے دستاویزات اٹھا رہا ہے۔ اگر میں بی جے پی کے دفتر پر چھاپہ ماروں تو کیا ہوگا؟ انتخابات کی وجہ سے یہ لوگ ہماری پارٹی کی اندرونی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔‘‘ میڈیا سے گفتگو کے دوران ممتا بنرجی کے ہاتھ میں ایک سبز فائل دیکھی گئی، جو بعد میں بی جے پی کے لیے سیاسی بحث کا موضوع بن گئی۔ بی جے پی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر کچھ ’’چھپا رہی ہیں‘‘۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا : ’’انہوں نے جرم کیا ہے۔ آئی۔پی اے سی ہماری تنظیم ہے۔ ہم ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔ کیا وہ یہ سب کر سکتے ہیں؟ اگر امت شاہ بنگال جیتنا چاہتے ہیں تو میدان میں آ کر لڑیں۔ پارٹی کے دفتر پر چھاپے کیوں؟‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ کارروائی مکمل طور پر سیاسی ہے اور کہا : ’’میں آئی-پی اے سی کے دفتر میں ہی رہوں گی جب تک پراتیک جین یہاں نہیں آتے۔ بنگال میں بہت سے غدار ہیں، مگر سی بی آئی ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی؟ اگر میرے ساتھ ناانصافی ہوئی تو میں بھرپور جواب دوں گی۔‘‘ ادھر بی جے پی نے سخت جوابی حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے جاری تفتیش میں مداخلت کی ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر چھاپے کے دوران پراتیک جین کی رہائش گاہ گئیں اور ایک فائل اور موبائل فون کے ساتھ نکلیں۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی