شمالی دمدم اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی (ایم) امیدوار دیپسیتا دھر اور نیو بیرک پور میونسپلٹی کے ملازمین کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران دیپسیتا دھر نے دعویٰ کیا کہ نیو بیرک پور میونسپلٹی کے عارضی ملازمین کو وقت پر تنخواہ نہیں ملتی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر بائیں بازو کی حکومت آتی ہے تو ان ملازمین کو مستقل کیا جائے گا اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ دیپسیتا کے اس بیان کو "بے بنیاد" اور "گمراہ کن" قرار دیتے ہوئے میونسپلٹی کے سینکڑوں مستقل اور عارضی ملازمین نے ہفتے کے روز احتجاجی مارچ نکالا۔مظاہرین نے سڑکوں پر دیپسیتا کی تصویروں پر ’جھوٹی‘ لکھ کر اپنا غصہ ظاہر کیا۔میونسپلٹی کے اکاونٹنٹ شبھدیپ داس نے سرکاری ڈیٹا اور ٹریڑری سلپس دکھاتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں ہر ماہ باقاعدگی سے دی جاتی ہیں۔ انہوں نے اسے ایک "سیاسی جھوٹ" قرار دیا۔ اس احتجاج کے جواب میں دیپسیتا دھر نے سوال اٹھایا کہ اس احتجاجی ریلی میں کتنے لوگ واقعی ’عارضی ملازمین‘ تھے؟ ان کا اشارہ تھا کہ یہ احتجاج سیاسی طور پر منظم کیا گیا تھا۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی