معروف ہندستانی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔ سنیدھی چوہان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور میں جب پاکستانیوں سے ملتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ہم بالکل ایک جیسے ہیں کیونکہ ہمارا بات کرنا اور ہمارے کھانے سب کچھ ایک جیسے ہیں۔ گلوکارہ نے بتایا کہ میں جب بھی امریکا یا برطانیہ جاتی ہوں تو وہاں پر بھی بہت سارے پاکستانی دوست ملتے ہیں اور ان سے مل کر بھی ایسا ہی احساس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہی جیسے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان اپنائیت کی وجہ پاکستانی میوزک ہے جو سرحد پار سے آ رہا ہے، فلم انڈسٹری پاکستان کی بہت زیادہ بڑی نہیں ہے مگر وہاں کا میوزک بہت زیادہ اور زبردست ہے۔ سنیدھی چوہان نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاروں کو بہت پیار اور محبت دی جاتی ہے اور وہاں کے گلوکاروں کو بھارت میں بہت پیار ملتا ہے تو جہاں پر میوزک تیار کرنے کی وجہ محبت ہو تو اس میں خلوص ہی ہوگا اور اس کو سن کر اچھا محسوس ہوتا ہے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا