Kolkata

میسی کو بھارت بلانا ایک فراڈ اور اسکیم تھا، بھارتی شائقین شدید برہم

میسی کو بھارت بلانا ایک فراڈ اور اسکیم تھا، بھارتی شائقین شدید برہم

اس صدی کے چند بہترین فٹبالرز میں سے ایک لیونل میسی کا دورہ بھارت نہ صرف ان کے لئے بلکہ مداحوں کےلیے بھی ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ شائقین جو بڑی رقم دے کر ان کی ایک جھلک دیکھنے اور انھیں فٹبال کے ساتھ کھیلتا دیکھنے کےلیے گراؤنڈ آئے تھے انھیں مایوس اور افسردہ لوٹنا پڑا، شائقین نے میسی کو بھارت بلانا فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا وقت اور پیسہ سب برباد ہوگیا۔ میسی کولکتہ کے اسٹیڈیم میں دیکھنے کےلیے آنے والے ایک ننھے فٹبال شائق نے کہا کہ ‘میں کچھ بھی نہیں دیکھ پایا، یہ پورا اسکیم تھا، پورا وقت برباد ہوگیا، یہ پوری طرح وقت کا ضیاع تھا جبکہ پیسے بھی برباد ہوگئے سب کچھ ضائع ہوگیا۔ ایک اور نوجوان مداح کا کہنا تھا کہ ایک دم گھٹیا ایونٹ تھا یہ، میسی صرف 10 منٹ کےلیے آیا سارے سیاستدان اور کارپوریٹ آفیسرز نے ان کو گھیر لیا، کچھ نہیں دیکھ پائے، نہ ہی ان سے کک آؤٹ کروایا نہ ہی ایک پنالٹی تک لی، کچھ نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو بھی لانے کا کہا تھا مگر وہ لوگ کسی کو بھی لے کر نہیں آئے، صرف 10 منٹ کےلیے انھیں بھی لائے اور فراڈ کرکے چلے گئے، لوگوں کا پیسہ، جذبات اور وقت سب برباد ہوگیا، ہم لوگ کچھ نہیں دیکھ پائے۔ میسی کے آس پاس اتنی بھیڑ تھی، ہم لوگوں نے سوچا تھا کہ وہ ایک بار تو بال ٹچ کریگا اور فری کک بھی ہوگا یا پنلٹی شوٹ آؤٹ ہی رکھ دیا جائے گا مگر کچھ نہیں ہوا، میسی آیا دیکھا اور چلا گیا۔ فٹبال کے ایک اور مایوس مداح نے کہا کہ ہم لوگ میسی کو صحیح سے دیکھ ہی نہیں پائے وہ 10 منٹ بھی نہیں تھا صحیح سے، باہر سب لوگ دیکھ رہے ہیں مگر اندر سے ہم لوگ کچھ نہیں دیکھ پائے، ہم لوگ اسے ایک فراڈ کے علاوہ اور کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments