کولکاتا، 7 جون: مغربی بنگال کے سابق وزیر کھیل اروپ بسواس کی پولیس کے سامنے پیش ہونے کے لیے مزید وقت مانگنے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کولکاتا پولیس نے انہیں پیر کو طلب کیا ہے ۔ اس سلسلے میں مسٹر بسواس کی رہائش گاہ پر ایک نوٹس چسپاں کیا گیا۔ نوٹس میں سابق وزیر کھیل کو اگلے پیر کو ودھان نگر سا¶تھ تھانے میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مسٹر بسواس نے گزشتہ جمعرات کو بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے جاری کردہ سمن کی تعمیل نہیں کی تھی۔ اس کے بجائے ، ان کے وکیل نے پولیس کو ایک خط سونپا جس میں سمن کی تعمیل کے لیے مزید 14 دنوں کی مہلت مانگی گئی تھی۔ مسٹر بسواس کو یہ نیا سمن ان کے بھائی سوروپ کی گرفتاری کے تین دن بعد جاری کیا گیا ہے ۔ بسواس کے بھائی کو جبری وصولی، چھیڑ چھاڑ، اقدام قتل اور آرمس ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت کئی الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مسٹر بسواس کو یہ سمن تقریب کے آرگنائزر شتادرو دتہ کی شکایت کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مسٹر بسواس 9 جون کو باراسات کورٹ میں اپنی عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت کے منتظر ہیں۔ ایف آئی آر درج ہونے کے فوراً بعد انہوں نے گرفتاری سے تحفظ کی مانگ کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ مسٹر دتہ نے سابق وزیر کھیل پر بھارتیہ نیائے سنہتا کی مختلف دفعات، خاص طور پر 3(5)، 308(2)، 318(4)، 351(2) اور 61(2) کے تحت جرائم کا الزام لگایا ہے ، جس میں ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ، بھتہ خوری، مجرمانہ دھمکی، میسی ایونٹ کے لیے سیکورٹی میں لاپرواہی اور دھوکہ دہی جیسے الزامات شامل ہیں۔ مسٹر دتہ کو پہلے تقریب کے دوران بدانتظامی کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، لیکن فی الحال وہ ضمانت پر باہر ہیں۔ اس کے بعد، مسٹر دتہ نے مسٹر بسواس اور کئی دیگر لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔ اس شکایت کی بنیاد پر، ودھان نگر سا¶تھ کی پولیس نے ہفتہ کو پانچ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی، جن میں بھتہ خوری، دھوکہ دہی، مجرمانہ دھمکی، مجرمانہ سازش اور مشترکہ نیت سے کیے گئے کام شامل ہیں۔
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی