Kolkata

میسی اور شاہ رخ خان کی ملاقات، لیجنڈ فٹبالر نے ابرام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

میسی اور شاہ رخ خان کی ملاقات، لیجنڈ فٹبالر نے ابرام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال لیونل میسی اور شاہ رخ خان کی ملاقات اور انکے بیٹے ابرام کے ساتھ تصویر بنوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دورِ حاضر کے نامور فٹبالر لیونل میسی نے کولکتہ کے فٹبال اسٹیدیم کا دورہ کیا جہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے شائقین کا سمند امڈ آیا، بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی اپنے چھوتے صاحبزادے ابرام خان کے ساتھ میسی سے ملنے آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے۔ میسی کے استقبال کے لیے کولکتہ کے فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ان کا 70 فٹ کا طویل مجسمی بھی نصب کیا گیا تھا جس میں وہ ورلڈکپ ہاتھ میں تھامے کھڑے ہیں۔ ارجنٹائن کے سپریم فٹبالر جو دوپہر ڈھائی بجے کوکلتہ پہنچے تھے وہ اپنے ہوٹل حیات ریجنسی سے اسٹیڈیم پہنچے جہاں انھیں دیکھنے کےلیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے جبکہ اسٹیڈیم کے باہر بھی لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔ اس ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان بھی اپنے بیٹے ابرام کے ہمراہ میسی سے ملنے آئے، فٹبال نے ان کے ساتھ گرمجوشی سے ہاتھ ملایا۔ لیونل میسی نے شاہ رخ سے مصاحہ کرنے کے بعد تھوڑی دیر ان سے گفتگو کی، اس دوران فٹبالر نے ابرام کو پاس بلاکر اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments