غیرمناسب سین عکس بند کروانے سے متعلق شہرت رکھنے والے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کبھی اپنی فلموں میں بوس و کنار پر مبنی سین فلمانے کے لیے نہیں کہا۔ بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار مہیش بھٹ کے بھانجے، عمران ہاشمی پر بھارتی میڈیا ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ 2013ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’فٹ پاتھ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عمران ہاشمی نے اپنی دوسری فلم ’مرڈر‘ کے بعد سے تقریباً ہر فلم میں نامناسب سین عکس بند کروائے۔ یہی وجہ ہے کہ اِنہیں ’سیریل کِسر‘ جیسے لقب سے بلایا جانے لگا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عمران ہاشمی نے اپنے آنے والے پروجیکٹس میں ایسے تمام سین کو عکس بند کروانا کم دیا۔ اداکار نے بالی ووڈ ہنگامہ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اُن کی اہلیہ نے بھی اُنہیں فلموں میں نا مناسب سین کم کرنے کے لیے کہا تھا اور وہ اپنی اہلیہ کی باتوں کو بہت سنتے اور اُن پر عمل کرتے ہیں۔ عمران ہاشمی سے انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کوئی ایسا پراجیکٹ بھی کیا ہے جس میں اُنہوں نے خود اصرار کیا ہو کہ اس فلم میں بوسہ شامل کیا جائے؟ اس سوال کے جواب میں عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اداکار ہیں اور ہمیشہ سے وہ صرف اداکاری ہی کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے آج تک اپنے پروڈیوسرز کی ہر بات مانی اور اُن کے پروڈیوسرز نے اپنے ناظرین کو خوش کرنے کے لیے اُن کی اس بات کا فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک طرح سے مضحکہ خیز بات ہوگی کہ اگر آج وہ اپنی کوئی پرانی فلم دیکھیں اور کوئی نامناسب سین اُن کے سامنے آئے تو انہیں محسوس ہوگا کہ اس فلم میں اس سین کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
Source: Social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟