متاثرہ ترنمول کارکنان مجھے بتائیں، میں ساتھ کھڑا رہوں گا:بھیشیک کا پیغام مغربی بنگال میں پہلی بی جے پی حکومت کے وزیر اعلیٰ کے طور پر شبھیندو ادھیکاری کی حلف برداری کے فوراً بعد، ترنمول کانگریس کے کل ہند جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی نے 'ایکس' (ٹویٹر) پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے پارٹی کارکنوں کو اہم پیغام دیا ہے۔ ہفتہ کو بریگیڈ گراونڈ میں شبھیندو سمیت پانچ وزراءکے حلف لینے کے بعد ابھیشیک کی یہ پوسٹ کافی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ابھیشیک نے ایک بار پھر انتخابی عمل اور ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ترنمول کے مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے بعد مختلف اضلاع میں ترنمول کے دفاتر اور کارکنوں پر حملے ہو رہے ہیں اور کئی کارکن گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے متاثرہ کارکنوں سے کہا، ”کہاں کیا ہو رہا ہے، مجھے براہِ راست بتائیں۔ میں اپنی استطاعت کے مطابق آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔“ ابھیشیک نے واضح کیا کہ 15 سال بعد اقتدار سے باہر ہونے کے باوجود ترنمول خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے لکھا، ”دہلی اور مغربی بنگال میں ہم مخالفت کے سوال پر بغیر کسی سمجھوتے کے اپنی آواز بلند رکھیں گے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں ہی پارٹی کی مستقبل کی تحریکوں کا رخ طے ہوگا۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی