مغربی بنگال کے قائدِ حزبِ اختلاف شوبھیندو ادھیکاری کے اس دعوے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کا اقلیتی ووٹ بینک اس کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر مسلم بوتھ پر ترنمول کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شوبھیندو ادھیکاری کا دعویٰ ہے کہ اس بار اقلیتوں کے ووٹ بی جے پی کو بھی ملیں گے، جبکہ سی پی آئی (ایم) اور آئی ایس ایف کے امیدوار کھڑے ہونے کی صورت میں انہیں بھی ووٹ ملیں گے۔شوبھیندو نے کہا، "ہندو ووٹ تو پہلے ہی (ترنمول سے) دور جا چکے ہیں، اب اقلیتوں کے ووٹ بھی جائیں گے۔ انہیں ہر اقلیتی بوتھ پر ہارنا پڑے گا۔ جیسے ہمیں ووٹ ملیں گے، ویسے ہی اگر آئی ایس ایف اور سی پی ایم امیدوار کھڑے کرتے ہیں، تو انہیں بھی ووٹ ملیں گے۔" واضح رہے کہ شوبھیندو ادھیکاری پہلے بھی مسلم ووٹوں اور بی جے پی کے موقف پر اپنی وضاحت دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ مسلم ووٹ نہیں چاہتے، بلکہ انہوں نے ہمیشہ یہ حقیقت بیان کی ہے کہ انہیں اقلیتوں کے ووٹ نہیں ملتے۔ قابلِ ذکر ہے کہ شمیک بھٹاچاریہ نے جب بنگال بی جے پی کی صدارت سنبھالی تھی، تب انہوں نے بھی واضح کیا تھا کہ بنگال میں بی جے پی کا اصل ہدف کیا ہے۔ ترنمول حکومت پر سخت تنقید کے باوجود، بنگال کے مسلمانوں کے حوالے سے ان کا لہجہ کافی نرم رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے تئیں شوبھیندو کے موقف اور نقطہ نظر میں بھی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔اقلیتوں کے بارے میں ان کے اس تبصرے پر سیاسی بحث عروج پر ہے۔ اس حوالے سے ترنمول کانگریس کے ترجمان تنمے گھوش نے کہا، "ان کے منہ سے اقلیتوں کے بارے میں جتنا کم سنا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ کچھ دن پہلے ہی انہوں نے ایک کروڑ 16 لاکھ روہنگیاوں کی کہانی سنائی تھی، اور اب اچانک اقلیتوں کے لیے ان کی محبت جاگ اٹھی ہے۔
Source: PC- tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی