کولکتہ میں رات بھر ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے میٹرو سروس بری طرح متاثر کولکتہ میں رات بھر ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے میٹرو سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ میٹرو لائنوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کولکتہ میٹرو کی 'بلیو لائن' پر مہانائک اتم کمار اور ربیندرا سروبر اسٹیشنوں کے درمیان پٹریوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے ماسٹر دا سوریا سین سے میدان اسٹیشن تک میٹرو سروس فی الحال بند کر دی گئی ہے۔فی الوقت میٹرو صرف دکشنیشور سے میدان تک چلائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل یہ سروس شاہد خدیرام تک بند تھی، تاہم اب شاہد خدیرام سے ماسٹر دا سوریا سین تک سروس بحال کر دی گئی ہے۔منگل کی صبح ہونے والی اس قدرتی آفت نے شہر کے پورے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مفلوج کر دیا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے بسوں اور دیگر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، جبکہ لوکل ٹرینوں کا نظام بھی صبح سے درہم برہم ہے۔ میٹرو کو کولکتہ کی 'لائف لائن' مانا جاتا ہے۔ لوگ ٹریفک جام سے بچنے کے لیے میٹرو کا رخ کر رہے تھے، لیکن لائنوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے وہاں بھی انہیں مایوسی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Source: PC-anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی