Kolkata

’چیف الیکشن کمشنر نے کہا گیٹ لاسٹ‘، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد ٹی ایم سی وفد کا بیان

’چیف الیکشن کمشنر نے کہا گیٹ لاسٹ‘، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد ٹی ایم سی وفد کا بیان

مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست کی سیاست میں ہلچل کافی تیز ہو گئی ہے۔ اس کی بڑی وجہ ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) عمل ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ایس آئی آر کے دوران ووٹر لسٹ سےلوگوں کے نام حذف کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اسی معاملہ کو لے کر ٹی ایم سی کے ایک وفد نے بدھ (8 اپریل) کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ اس وفد میں ٹی ایم سی راجیہ سبھا اراکین ڈیریک اوبرائن، ساگریکا گھوش، ساکیت گوکھلے اور مینکا گروسوامی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد ٹی ایم سی لیڈران نے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے۔ ٹی ایم سی راجیہ سبھا رکن ڈیریک اوبرائن نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے لیڈران کو ’گیٹ لاسٹ‘ کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملاقات محض 7 منٹ کی تھی۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو 9 خطوط لکھے، 6 مثالیں دیں، تمام انتخابی عمل کے حصہ تھے، لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ہم لوگ یہی بتانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس گئے تھے۔ ان کے مطابق آج جو کچھ بھی الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران ہوا وہ شرم کی بات ہے۔ میں اتنے سالوں سے پارلیمنٹ میں ہوں اور سیاست میں ہوں، لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آج میٹنگ میں جو ہوا اس کی آڈیو یا ویڈیو ریلیز جاری کی جائے۔ ٹیم ایم سی راجیہ سبھا رکن نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلے الیکشن کمشنر ہیں جنہیں ہٹانے کے لیے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نوٹس دیے گئے۔ دوسری جانب کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیریک اوبرائن نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران ہنگامہ کیا تھا۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے راجیہ سبھا رکن سے روم میں وقار بحال رکھنے کی گزارش کی تھی اور کہا تھا کہ چیخنا اور غیر مہذب سلوک کرنا مناسب نہیں ہے۔ ٹی ایم سی لیڈر ساکیت گوکھلے نے اسے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی الزام قرار دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ جھوٹ ہے، میں خود میٹنگ میں موجود تھا ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ہم سے صرف اتنا کہا گیٹ لاسٹ۔ ہم الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ میٹنگ کی تحریری تفصیلات جاری کرے۔ بصورت دیگر ہم خود ایسا کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی۔ اس میں لکھا کہ ’’الیکشن کمیشن کی ترنمول کانگریس کو دو ٹوک۔ مغربی بنگال میں اس بار انتخاب: خوف سے پاک، تشدد سے پاک، دھمکی سے پاک، لالچ سے پاک، چھاپہ سے پاک، بوتھ جام یا کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر ہو کر ہی رہیں گے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ترنمول کانگریس کے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابی عمل کے دوران کچھ افسران غیر جانبدار نہیں ہیں۔ اس سے انتخاب کی شفافیت اور بھروسے پر اثر پڑ رہا ہے۔ پارٹی نے کچھ افسران پر سیاسی تعصب کا الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی خاص پارٹی کے حق میں کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انتخاب کے وقت افسرن کی تقرری/تبادلہ کو لے کر سوال اٹھا ئے گئے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے انتخابی ماحول متاثر ہو سکتا ہے اور ووٹرس کا بھروسہ کم ہو سکتا ہے۔ ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن نے سے مطالبہ کیا ہے کہ مشتبہ افسران کے خلاف کارروائی ہو، غیر جانبدار اور شفاف انتخاب یقینی بنایا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments