Kolkata

ایم آر بانگور اسپتال میں پچیدہ برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن

ایم آر بانگور اسپتال میں پچیدہ برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن

جنوبی 24 پرگنہ کے ایم آر بانگر اسپتال نے ایک پیچیدہ آپریشن کے ذریعے ایک مریض کے دماغ سے برین ٹیومر نکال کر 'ریفر کلچر' (مریضوں کو دوسرے اسپتال بھیجنے کی روایت) کو ختم کرنے کی ایک بڑی مثال قائم کی ہے۔ مگراہٹ کے رہائشی 60 سالہ تپن ہالدار کے سر سے ایک پرندے کی جسامت کا ٹیومر نکالا گیا ہے، جس کی لمبائی 25 سینٹی میٹر اور چوڑائی 20 سینٹی میٹر تھی۔ تپن بابو کے سر کے بائیں جانب پچھلے 45 سالوں سے یہ گوشت کا لوتھڑا موجود تھا۔ طبی زبان میں اسے SOL (اسپیس آکیوپائینگ لیسن) کہا جاتا ہے، جس میں گوشت کے ساتھ نرم حصے بھی شامل ہوتے ہیں۔سرجن ڈاکٹر نیلے نارائن سرکار کی قیادت میں سرجیکل ٹیم نے یہ مشکل آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ششیر نسکر نے اس کامیابی پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مریض کے اہل خانہ کے مطابق، جب تپن ہالدار 15 سال کے تھے، تب پہلی بار یہ گوشت کا لوتھڑا نظر آیا تھا۔ کئی عطائی ڈاکٹروں کو دکھانے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں ہوا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس نے ایک بڑی شکل اختیار کر لی، جس کی وجہ سے مریض شدید درد اور تکلیف میں مبتلا تھا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایات کے مطابق، ضلعی اسپتالوں میں ہی پیچیدہ علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی یہ ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ اب تپن ہالدار کی حالت مستحکم ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments