سابق موہن باگان صدر اور ممتاز بزنس مین سوپن سادھن بوس (ٹوٹو بوس) کے انتقال پر ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے بھی ان کی وفات پر رنج و ملال کا اظہار کیا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے جسمانی مسائل کا شکار تھے۔ پیر کی شام ان کی حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ منگل کی رات دوسری بار دل کا دورہ پڑنے کے بعد، ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور رات گئے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے رات کو ہی اس خبر کی تصدیق کر دی گئی تھی۔بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے لکھا:"سینیئر اسپورٹس ایڈمنسٹریٹر، موہن باگان کلب کے سابق سیکرٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ سوپن سادھن بوس کی وفات پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ میں ان کی روح کے سکون کے لیے دعا گو ہوں۔ ان کے سوگوار خاندان اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔"
Source: PC-anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی