سی پی آئی ایم سے بغاوت کرنے والے نوجوان لیڈر پرتیک الرحمان نے اب براہِ راست الفاظ کی جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم کا موازنہ فلمی ولن 'گبر سنگھ' سے کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی ماحول پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔کولکتہ کے ایک ٹھکانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرتیک الرحمان کے چہرے پر ناراضگی اور بیزاری واضح تھی۔ پارٹی سے ملنے والے سلوک کے دکھ کے باوجود ان کا لہجہ پختہ تھا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاست چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔پرتیک نے محمد سلیم کو پارٹی کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا:"جب تک اس شخص (محمد سلیم) کو پارٹی سے باہر نہیں نکالا جاتا، سی پی آئی ایم نہیں بچ سکتی۔"انہوں نے پارٹی میں 'ڈر کا ماحول' بنا رکھا ہے، وہ سی پی آئی ایم کے گبر سنگھ بن چکے ہیں۔ان کے مطابق، پارٹی میں اب صرف 'جی سر' کہنے والوں کی جگہ ہے۔ اگر آپ سوال اٹھاتے ہیں یا اختلاف کرتے ہیں، تو کمیونسٹ پارٹی میں آپ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔پرتیک کے حالیہ بیانات ان کے مستقبل کے سیاسی سفر کی نشاندہی کر رہے ہیں: پرتیک اب ممتا بنرجی کو ایک "حقیقی بائیں بازو کی لیڈر" قرار دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پرتیک، جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں ڈائمنڈ ہاربر سے ابھیشیک بنرجی کے خلاف الیکشن لڑا تھا، اب اسی حلقے کی ترقی اور وہاں کے عوامی خدمات کے نظام کی تعریف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے ڈائمنڈ ہاربر کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔پرتیک الرحمان کا یہ بدلا ہوا انداز اور ترنمول کانگریس کے قائدین کی تعریف اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ وہ جلد ہی اپنی نئی سیاسی منزل کا اعلان کر سکتے ہیں۔
Source: PC- sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی