Kolkata

مودی نے ایک بار پھرکہا وہ ان کی سرکار بننے جا رہی ہے

مودی نے ایک بار پھرکہا وہ ان کی سرکار بننے جا رہی ہے

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کی مہم کے آخری لمحات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر معمولی خود اعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بیرک پور کے صنعتی علاقے میں سات اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی حمایت میں اپنی آخری عوامی میٹنگ کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔ "4 مئی کے بعد حلف برداری میں آوں گا۔وزیر اعظم مودی نے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا:"بنگال کا مزاج بتا رہا ہے کہ اس بار کمل کھل رہا ہے۔ انگ (بہار) اور کلنگ (اوڈیشہ) کے بعد اب بنگال میں کمل کھلنے کی باری ہے۔ آپ مطمئن رہیں، 4 مئی کے بعد بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں میں ضرور آوں گا۔ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔" جگتدل کے جیلیپی میدان میں منعقدہ اس میگا ریلی میں پی ایم مودی کافی جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے کہا:اتنی گرمی میں مہم چلانے کے باوجود مجھے تھکن نہیں ہو رہی کیونکہ یہاں کے لوگوں کا ردعمل والہانہ ہے۔ یہ ایک 'تیرتھ یاترا' (زیارت) جیسا احساس ہے۔سپاہی بغاوت کی یادوں سے جڑے اس علاقے میں انہوں نے منگل پانڈے کے جذبے کو یاد کیا۔ انہیں بنکم چندر چٹرجی اور 'نئی ہاٹی کی بڑی ماں' کی تصاویر بھی تحفے میں دی گئیں۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments