کولکاتا، 3 جون (: ترنمول کانگریس کے لیڈر کُنال گھوش نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے میئر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی فرہاد حکیم کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔مسٹر حکیم نے حالانکہ ابھی تک میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ نہیں سونپا ہے ۔ ان کے استعفیٰ کی قیاس آرائیاں تب تیز ہوئیں جب مسٹر گھوش نے میڈیا کو اس سلسلے میں اطلاع دی۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے مسٹر گھوش نے کہا کہ "فرہاد حکیم نے بار بار میئر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے یہاں تک کہا تھا کہ وہ کام کرنے سے قاصر ہیں اور ان کا عہدہ غیر فعال ہو گیا ہے ۔ آج کی میٹنگ میں بھی یہ کہا گیا کہ کے ایم سی غیر فعال ہے اور کارپوریشن کمشنر اب ایم ایل ایز کے مشوروں کے کام کریں گے ۔" مسٹر گھوش نے کہا کہ "دوسری طرف، فرہاد حکیم عزت کے ساتھ استعفیٰ دینا چاہتے تھے ۔ تمام حالات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، انہوں نے ہماری پارٹی سپریمو سے باعزت طور پر عہدہ چھوڑنے کی بات کہی تھی۔ ان کی وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کے لیے ، ہماری پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے انہیں میئر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اجازت دے دی ہے ۔" ریاستی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی جانب سے بلائی گئی انتظامی میٹنگ میں شامل ہونے کے بعد مسٹر حکیم کے ایم سی ہیڈکوارٹر پہنچے ۔ اس کے بعد وہاں سے نکلتے وقت انہوں نے استعفیٰ دینے کی بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ قواعد کے مطابق حکیم کو اپنا استعفیٰ کے ایم سی کی چیئرپرسن مالا رائے کو سونپنا ہوگا۔ اب یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ مسٹر حکیم جمعرات کو باضابطہ طور پر استعفیٰ دے سکتے ہیں، جس کے بعد کے ایم سی چیئرپرسن مالا رائے کے ذریعہ بورڈ کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے ۔
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی