کلکتہ، 22 جنوری: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں انتخابی فہرستوں کے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے خلاف اپنا سخت احتجاج درج کرایا اور الزام لگایا کہ اسے منظم طریقے سے لوگوں کے جمہوری حقوق کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ جمعرات کو سالٹ لیک میں 49ویں کلکتہ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا، "پہلے لوگ فیصلہ کرتے تھے کہ کون اقتدار میں آئے گا اور کون نہیں، اب الیکشن کمیشن خود پہلے سے طے کر رہا ہے کہ کس کو اقتدار میں لایا جائے گا۔ لوگوں کے جمہوری حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ ہر کسی کو اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے ۔" محترمہ بنرجی نے ایس آئی آر کے تحت سماعت کے عمل پر سخت اعتراض کیا اور اسے انتہائی ذلت آمیز قرار دیا۔ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین اور شاعر جوئے گوسوامی جیسی معروف شخصیات کو اس عمل میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے تبصرہ کیا کہ اگر امرتیہ سین سے ان کے والدین کے درمیان عمر کے فرق کے بارے میں پوچھا جا سکتا ہے تو اس سے زیادہ شرمناک اور کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے اس عمل کے نتیجے میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہراساں کیا جا چکا ہے ۔
Source: Uni news
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی