نئی دہلی، 14 جون: ترنمول کانگریس میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے درمیان ممتا بنرجی کی قیادت سے ناراض ان کی پارٹی کے کچھ لوک سبھا ارکان نے اتوار کو ایک گروپ کی صورت میں دارالحکومت میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور ان سے ایوان میں 'نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی' کے اراکین کے طور پر الگ بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست کرتے ہوئے ایک خط پیش کیا۔ مسٹربرلا سے ملاقات کے بعد اس گروپ نے واضح اشارہ دیا کہ وہ ایوان میں الگ بیٹھیں گے اور بی جے پی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ لوک سبھا اسپیکر کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان کاکولی گھوش دستیدار نے کہا کہ آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے 20 ارکان نے آج لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کرکے انہیں ایوان میں الگ بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست کرتے ہوئے ایک خط پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے ملے اس گروپ میں 20 ارکان ہیں اور ان کی تعداد، ایوان میں پارٹی کے ارکان کی کل تعداد کے دو تہائی سے زیادہ ہے ۔ کاکولی گھوش دستیدار نے کہا ہم نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی میں ضم ہو رہے ہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے ہم ملک کے مفاد میں کام کریں گے اور وزیر اعظم کی قیادت میں این ڈی اے کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔'' اس ملاقات کے بعد باغی گروپ میں شامل رکن پارلیمان سدیپ بندیوپادھیائے نے کہا کہ باغی لیڈروں نے نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی میں انضمام کر لیا ہے ، جو ایک تسلیم شدہ علاقائی سیاسی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل ترنمول کانگریس کون ہے ، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ اس سے قبل ٹی ایم سی کے باغی لیڈر دہلی میں بی جے پی لیڈر بھوپیندر یادو سے ملے تھے ۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست کے بعد پارٹی ارکان میں سربراہ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی قیادت کے خلاف ناراضی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی