Kolkata

ممتا بنرجی رنگ میں لوٹیں،کولکاتا میں پھیری والوں کی بے دخلی کے خلاف بڑی ریلی نکالی

ممتا بنرجی رنگ میں لوٹیں،کولکاتا میں پھیری والوں کی بے دخلی کے خلاف بڑی ریلی نکالی

کولکاتا، 17 جون :مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اورممتا بنرجی نے بدھ کے روز کولکاتا میں پھیری والوں (ہاکرز) کی متبادل روزگار کے انتظام کے بغیر بے دخلی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی کی قیادت کی اور اس مسئلے پر اپنی جماعت کی مہم کو سڑکوں تک لے آئیں۔ ایسپلینیڈ میں منعقدہ اس احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کارکنوں، حامیوں اور ہاکرز نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مبینہ ''بلڈوزر سیاست'' کے خلاف نعرے لگائے اور غریب طبقے کے روزگار کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔کئی مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر درج تھا کہ وہ محنت کش ہاکر ہیں اور بے دخلی کے بعد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ریلی کے دوران ممتا بنرجی نے خود احتجاجی مارچ کی قیادت کی اور طویل فاصلے تک پیدل چلتے ہوئے کارکنوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر کنال گھوش اور مدن مترا سمیت جماعت کے کئی سینئر رہنما بھی موجود تھے ۔یہ احتجاج کولکاتا اور اطراف کے شہری علاقوں میں حالیہ بے دخلی مہمات کے خلاف چھوٹے تاجروں اور پھیری والوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے ۔ ٹی ایم سی کا م¶قف ہے کہ ہزاروں خاندان اپنی روزی روٹی کے لیے سڑک کنارے کاروبار اور فٹ پاتھوں پر قائم دکانوں پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے یہ مسئلہ صرف تجارت نہیں بلکہ لاکھوں افراد کے معاشی تحفظ سے جڑا ہوا ہے ۔ پارٹی نے الزام عائد کیا کہ مناسب بازآبادکاری منصوبے کے بغیر اچانک بے دخلی کی کارروائیاں غریب خاندانوں کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر سکتی ہیں۔ مختلف ہاکر تنظیموں نے بھی احتجاج کی حمایت کی اور بڑی تعداد میں کارکنان ایسپلینیڈ میں جمع ہوئے ۔ممتا بنرجی اس سے قبل بھی بے دخلی مہمات پر تنقید کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو مناسب قانونی موقع فراہم کیے بغیر کارروائی کرنا غیر منصفانہ ہے اور موجودہ قوانین میں فوری بے دخلی کے بجائے جرمانے یا اصلاحی اقدامات کی گنجائش موجود ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments