کولکاتہ، 25 جنوری : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہا ہے اور منظم طریقے سے لوگوں کو ان کے جمہوری حقوق سے محروم کر رہا ہے ۔ ایک بیان میں محترمہ بنرجی نے کہا کہ قومی ووٹر ڈے منانا ایک ''افسوسناک تماشا'' بن گیا ہے کیونکہ ان کے بقول کمیشن لوگوں کے ووٹنگ کے حقوق ''چھیننے '' میں مصروف ہے ۔ الیکشن کمیشن پر ''ہز ماسٹرز وائس'' (اپنے آقا کی آواز) کے طور پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ وہ اس کے طرز عمل سے سخت پریشان اور مضطرب ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے انتخابی ادارے پر سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور شہریوں کے ووٹنگ کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کردہ قوانین اور اصولوں پر عمل کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر لوگوں کو اذیت دینے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے اقدامات سے پیدا ہونے والے تنا¶ کی وجہ سے 130 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایس آئی آر کو ''شہریوں کے لیے این آر سی ٹرائل''سے تشبیہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اقلیتوں، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا، ''اس طرح کے غیر قانونی دبا¶ سے پیدا ہونے والا تنا¶ خودکشیوں اور اموات کا باعث بن رہا ہے اور پھر بھی آپ اپنے سیاسی آقا¶ں کی ایما پر یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آپ نے اسے شہریوں کے لیے این آر سی ٹرائل بنا دیا ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کا تعلق اقلیتوں، درج فہرست ذاتوں اور قبائل سے ہے ۔'' اپنی بات کے اختتام پر محترمہ بنرجی نے کہا، ''انتخابات جمہوریت کے تہوار ہوتے ہیں۔ لیکن آپ کے جانبدارانہ طرز عمل اور یکطرفہ غیر قانونی کارروائیوں، ہراسانی بڑھانے کے لیے مائیکرو آبزرورز بھیجنے اور لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے نے ہماری جمہوریت کو تباہ کر دیا ہے ۔ آج آپ کو ووٹر ڈے منانے کا کوئی حق نہیں ہے ۔''
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی