Kolkata

ممتا بنرجی نے ایس آئی آر تنازع پر امت شاہ سے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

ممتا بنرجی نے ایس آئی آر تنازع پر امت شاہ سے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

کولکاتہ، یکم مارچ : ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی کے عمل (ایس آئی آر) کے بعد ووٹرز کی ہیرا پھیری شدہ فہرست کی اشاعت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ محترمہ بنرجی نے ایک چینل کو بتایا کہ ایس آئی آر کے کام میں شامل لوگوں کو چھوڑ کر پارٹی کے تمام کارکن ریاست بھر کے تمام بلاکس میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نے ایس آئی آر کرنے میں اتنا وقت لیا اور اب فہرست صرف دو دنوں میں شائع کر دی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے نام ہٹانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا تھا، یہ غلط ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔" انہوں نے کہا کہ "پہلی فہرست ہفتہ کو شائع ہوئی تھی اور ہم نے دیکھا کہ ووٹرز کے نام بغیر کسی وجہ بتائے ہٹا دیے گئے ہیں۔ ترنمول کانگریس پیر سے پوری ریاست میں تحریک شروع کرے گی۔" واضح رہے کہ محترمہ بنرجی بطور وکیل چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریا کانت کی قیادت والی سپریم کورٹ کے تین ججوں کے بنچ کے سامنے حال ہی میں پیش ہوئی تھیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ میں کس طرح ہیرا پھیری کر رہا ہے ۔ محترمہ بنرجی بار بار کہتی رہی ہیں کہ آنے والے انتخابات میں ترنمول کانگریس کو ہرانے کے لیے بی جے پی الیکشن کمیشن کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چونکہ بھگوا پارٹی ترنمول کانگریس کو نہیں ہرا سکتی، اس لیے اس نے کمیشن کی مدد سے اصلی ووٹرز کے نام ہٹانے کی بُری چال چلی ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments