Kolkata

ممتا بنرجی کو15 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست

ممتا بنرجی کو15 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست

کولکاتا، 4 مئی : ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاست کی بھوانی پور اسمبلی نشست سے انتخاب ہار گئی ہیں۔ انہیں ان کے قریبی حریف امیدوار شبھیندو ادھیکاری نے 15,105 ووٹوں سے شکست دی۔ مسٹر ادھیکاری کو 73,917 ووٹ ملے جبکہ محترمہ بنرجی کو محض 58,812 ووٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ ان دونوں کے علاوہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے سری جیب بسواس کو 3,556 اور انڈین نیشنل کانگریس کے پردیب پرساد کو محض 1,257 ووٹ ملے ۔ اس نشست پر بیس را¶نڈز تک ووٹوں کی گنتی ہوئی۔ جب گنتی ابتدائی مرحلے میں تھی تو مسٹر ادھیکاری نے برتری حاصل کر لی تھی لیکن جلد ہی ممتا بنرجی نے 16 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل کر لی۔ تاہم اس کے بعد ان کی برتری کم ہوتی چلی گئی۔ ایک بار پھر 17ویں را¶نڈ میں مسٹر ادھیکاری نے بازی پلٹ دی اور تقریباً 550 ووٹوں سے آگے ہو گئے ۔ اس کے بعد کے تینوں را¶نڈز میں انہوں نے اپنی برتری کو مزید مستحکم کیا اور آخر کار محترمہ بنرجی کو 15,105 ووٹوں سے ہرا دیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments