مغربی بنگال میں رتبرتا بنرجی کی قیادت میں باغی ترنمول کانگریس نے ابھیشیک بنرجی کو پارٹی سے معطل کردیا ہے اورممتا بنرجی کوپارٹی کے چیئرپرسن عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ رکن اسمبلی اروپ رائے کونیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح سے باغی ترنمول کانگریس کے اراکین اسمبلی نے پارٹی پرقبضہ کرنے کا اشارہ دیا۔ اب نئی تنظیم بن گئی ہے، کیا باغی اس بار پارٹی کے انتخابی نشان کوحاصل کرنے کی کوشش کریں گے؟ اس سے متعلق سوال اٹھنے لگے ہیں۔ ایک ڈرامائی سیاسی پیش رفت میں، رتبرتا بنرجی کی قیادت میں گروپ نے پیرکے روزباضابطہ طورپرممتا بنرجی کی تشکیل کردہ ترنمول کانگریس پرقبضہ کرلیا۔ ممتا بنرجی کوپارٹی کے قیام کے بعد پہلی بارپارٹی کے چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حالانکہ انہیں باغی گروپ کی طرف سے ہٹایا گیا ہے۔ پارٹی نے اروپ رائے کوچیئرمین بنایا ہے جبکہ اروپ بسواس، فرہاد حکیم، رتھن گھوش کونائب صدرکی ذمہ داری دی ہے۔ وہیں اخترالزماں کوخان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ٹی ایم سی کے 60 باغی اراکین اسمبلی اورکم ازکم 70 کونسلروں کی موجودگی میں رتبرتا بنرجی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ یہ قدم مغربی بنگال کے سیاسی ماحول میں ایک بڑی تبدیلی ہے، جس میں باغی گروپ نے پارٹی کے اندرتنظیم اورلیجسلیٹیوسپورٹ کا دعویٰ کیا ہے کیونکہ وہ ایک نئی لیڈرشپ کا اسٹرکچر بنانا چاہتا ہے۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی