کولکاتہ: مغربی بنگال کی حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے جمعرات کو بھرت پور کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے مرشد آباد ضلع میں بابری مسجد کی تعمیر کا اعلان کر کے تنازعہ کو جنم دیا تھا۔ ہمایوں کبیر گزشتہ کچھ سالوں سے پارٹی کے اندرونی معاملات سمیت مختلف مسائل پر متنازعہ بیانات دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔واضح رہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ 6 دسمبر کو بیلڈنگا میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ معطلی کا اعلان کرتے ہوئے، ترنمول کے سینئر لیڈر فرہاد حکیم نے کہا کہ کبیر کا رویہ ایسے وقت میں انتہائی غیر منظم تھا جب پارٹی ریاست میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ فرہاد حکیم ممتا بنرجی حکومت کے ایک سینئر وزیر ہیں۔انہوں نے کہا ہمایوں کبیر فرقہ وارانہ سیاست میں ملوث ہیں، جس کے ٹی ایم سی سخت خلاف ہے۔ ٹی ایم سی فرقہ وارانہ سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے۔ ان کا اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں ہماری اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر معطل کیا جا رہا ہے۔ جب ان سے تبصرہ کرنے کے لیے پوچھا گیا تو کبیر نے کہا کہ وہ استعفیٰ دیں گے اور ایک نئی سیاسی تنظیم بنائیں گے۔ ہماوں کبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ 6 دسمبر کے پروگرام میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے، جس سے نیشنل ہائی وے 12 کو بلاک کیا جا سکتا ہے، جو جنوبی کولکاتہ کو شمالی سلی گڑی سے جوڑتا ہے۔
Source: PC- sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی