Kolkata

مدنی پور میڈیکل کالج میں زہریلی سلائن کے معاملے کی تحقیقات سی آئی ڈی کرے گی

مدنی پور میڈیکل کالج میں زہریلی سلائن کے معاملے کی تحقیقات سی آئی ڈی کرے گی

مدنی پور میڈیکل کالج اسپتال میں 'زہریلے'سلائن معاملے کی دوہری جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ صحت انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سی آئی ڈی زچگی کی اموات کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔ وہ اگلے تین دن میں ابتدائی رپورٹ دیں گے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے 'زہریلے سلائن کے واقعہ کے بارے میں پیر کو نوانا میں پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ زچگی کی موت کے پیچھے ڈاکٹروں کی غفلت ہے۔ تفصیلی رپورٹ کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔ موت سے جڑے کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ منوج پنت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر حکم دیا ہے کہ کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments