کلکتہ: مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت ملک میں 'ایک قانون، ایک آئین' کی پالیسی کے تحت ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری آنے والے پیر کو اسمبلی میں یہ اہم بل پیش کریں گے۔ اگر یہ بل پاس ہو جاتا ہے، تو مغربی بنگال یو سی سی نافذ کرنے والی ملک کی چوتھی ریاست بن جائے گا۔ جمعرات کی شام اسپیکر رتھیندر ا باسو کی صدارت میں ہوئی ایک اہم میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ پیر کو اسمبلی سیشن کے دوسرے حصے میں 'یکساں سول کوڈ 2026' بل پیش کیا جائے گا۔ پیر کے دن کل 5 بل پیش ہونے ہیں، جن میں یو سی سی بل سب سے اہم ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق، اس قانون پر بحث کرنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے۔ اس بحث میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری اور اپوزیشن لیڈر ریتابرتا بنرجی سمیت دونوں طرف کے کئی بڑے لیڈران حصہ لیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کی دوپہر تک اس بل کو لانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا، لیکن دوپہر کے بعد جیسے ہی وزیر اعلیٰ اسمبلی پہنچے، ان کی موجودگی میں بات چیت ہوئی اور شام کی میٹنگ میں اس بل کو پیر کے دن پیش کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی