Kolkata

مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر کے لیے الیکشن کمیشن نے مزید چار خصوصی مبصرین مقرر کر دیے

مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر کے لیے الیکشن کمیشن نے مزید چار خصوصی مبصرین مقرر کر دیے

کولکاتہ، 10 جنوری : مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو خط لکھ کر ووٹر لسٹ میں خصوصی نظرِ ثانی (ایس آئی آر) کے نام پر عام شہریوں کو ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ اسی دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس عمل میں شفافیت بڑھانے کے مقصد سے مغربی بنگال میں مزید چار خصوصی مبصرین کی تقرری کا اعلان کیا ہے ۔ اس تازہ فیصلے کے بعد ریاست میں ایس آئی آر عمل کی نگرانی کرنے والے خصوصی مبصرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے ۔ اس سے قبل کمیشن نے نظرِ ثانی کے عمل کی نگرانی کے لیے سبرتا گپتا کو خصوصی مبصر مقرر کیا تھا، جن کے ساتھ اب چار مزید افسران شامل کیے جا رہے ہیں۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق نئے مقرر کردہ مبصرین میں سے تین کو دہلی سے بھیجا جا رہا ہے ، جبکہ ایک افسر اس وقت تریپورہ میں تعینات ہیں۔ یہ چاروں-شیلیش، رتن بسواس، سندیپ راٹھور اور وکاس سنگھ ہندوستانی انتظامی سروس (آئی اے ایس) کے افسران ہیں۔ یہ اقدام ریاست میں ایس آئی آر کے عمل کو لے کر بڑھتے ہوئے الزامات اور تنقید کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے ۔ حکمراں ترنمول کانگریس نے نظرِ ثانی کے عمل میں طریقہ¿ کار سے متعلق خامیوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے بار بار سوالات اٹھائے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments