Kolkata

مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں ریکارڈ 91.66 فیصد ووٹنگ، دونوں مرحلوں کو ملا کر مجموعی ووٹنگ 92.47 فیصد

مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں ریکارڈ 91.66 فیصد ووٹنگ، دونوں مرحلوں کو ملا کر مجموعی ووٹنگ 92.47 فیصد

کولکاتہ، 29 اپریل: مغربی بنگال میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بدھ کے روز ریکارڈ 91.62 فیصد ووٹروں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کی تمام 294 نشستوں پر ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں 23 اپریل کو 152 نشستوں پر 93.19 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس طرح دونوں مرحلوں کو ملا کر مجموعی ووٹنگ 92.47 فیصد رہی، جو اب تک کا نیا ریکارڈ ہے ۔ دونوں مرحلوں کی ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریاست میں آزادی کے بعد یہ سب سے زیادہ ووٹنگ ہے اور اس نے بڑی تعداد میں حصہ لینے پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ دوسرے مرحلے میں 142 نشستوں کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور مقررہ وقت شام چھ بجے کے بعد بھی کئی مقامات پر ووٹرز قطاروں میں کھڑے رہے ۔ اس مرحلے میں خواتین کی شرکت مردوں سے زیادہ رہی، خواتین کا ووٹنگ فیصد 92.28 جبکہ مردوں کا 91.07 فیصد رہا۔ کچھ مقامات پر حریف جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے کشیدگی دیکھی گئی اور چند پولنگ مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی شکایات بھی سامنے آئیں، تاہم مجموعی طور پر ووٹنگ پُرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک کے اعداد و شمار میں مشرقی بردھمان ضلع میں سب سے زیادہ 93.48 فیصد اور کولکاتہ جنوبی ضلع میں سب سے کم 87.39 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس کے علاوہ ہوگلی میں 91.50 فیصد، ہاوڑہ میں 91.17 فیصد، کولکاتہ شمالی میں 89.03 فیصد، نادیہ میں 91.45 فیصد، شمالی 24 پرگنہ میں 91.70 فیصد اور جنوبی 24 پرگنہ میں 91.73 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments