Kolkata

مغربی بنگال میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان، مختلف ایگزٹ پول میں بڑا دعویٰ

مغربی بنگال میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملنے کا امکان، مختلف ایگزٹ پول میں بڑا دعویٰ

ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کے خلاف بی جے پی کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 میں برتری ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مختلف ایگزٹ پول ایجنسیوں کے مطابق بی جے پی ریاست میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نظر آرہی ہے۔ چانکیہ اسٹریٹجیز کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 150 سے 160 نشستیں مل سکتی ہیں، جبکہ ترنمول کانگریس کو 130 سے 140 سیٹیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔ دیگر جماعتوں کے حصے میں 6 سے 10 نشستیں آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح میٹرائز کے سروے میں بھی بی جے پی کو 146 سے 161 سیٹوں کے ساتھ سبقت حاصل بتائی گئی ہے، جبکہ ترنمول کانگریس کو 125 سے 140 نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ پول ڈائری کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 142 سے 171 سیٹیں دی گئی ہیں، جبکہ ترنمول کانگریس کے لیے 99 سے 127 نشستوں کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دیگر جماعتوں کے حصے میں 5 سے 9 سیٹیں آنے کی توقع ہے۔ یہ تمام اندازے اس وقت سامنے آئے جب بدھ کے روز شام 6 بجے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوئی۔ ووٹنگ کے دوران ریاست میں تقریباً 90 فیصد کے قریب ریکارڈ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جو عوامی جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔ پانچ بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق پوربا بردھمان ضلع سب سے آگے رہا جہاں 92.46 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس کے بعد ہوگلی (90.34 فیصد)، نادیہ (90.28 فیصد) اور ہاوڑہ (89.44 فیصد) میں بھی بھاری ووٹنگ دیکھنے کو ملی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments