نئی دہلی، 15 مارچ :مغربی بنگال میں موجودہ ووٹر فہرست کے علاوہ انتخابات سے پہلے ایک ضمنی ووٹر فہرست جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اتوار کو تین دیگر ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ساتھ مغربی بنگال کے لئے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 28 فروری کو جاری ووٹر فہرست کے مطابق ریاست میں کل 6,45,61,152 ووٹر ہیں جن میں 6,44,52,609 عام ووٹر اور 1,08,543 فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کے جوان شامل ہیں جنہیں سروس ووٹر کہا جاتا ہے ۔ کل ووٹروں میں 5,23,229 نوجوان ووٹر (18-19 سال کے ) شامل ہیں۔ معذور ووٹروں کی تعداد 4,16,089 ہے ۔ کل 1,152 ووٹرز تھرڈ جینڈر کے ہیں اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 3,78,979 ووٹر ہیں۔ انہوں نے ایس آئی آر کے بارے میں پوچھے جانے پر بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ریاست کی ووٹر فہرست کے خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل میں چھوٹے ہوئے ناموں کی اہلیت پر غور کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ججوں کی تقرری کی گئی ہے ۔ ان کے فیصلے کے بعد ضمنی فہرست جاری کی جائے گی جس سے ووٹروں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "معزز جج ہر ایک معاملے کی جانچ کر رہے ہیں، اور جن کے بھی نام کو وہ منظوری دیں گے اسے ضمنی فہرست کے ذریعے حتمی ووٹر فہرست میں شامل کیا جائے گا۔" قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی چار مئی کو ہوگی۔ انتخابی پروگرام کے اعلان سے تقریباً آدھے گھنٹے پہلے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے مہنگائی بھتہ بڑھانے کے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر کمار نے واضح کیا کہ انتخابی اعلان سے پہلے حکومت کے کام کاج ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے دائرے میں نہیں آتے ۔
Source: Uni News
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی