کولکتہ، 12 جون:مغربی بنگال میں گزشتہ 15 سالوں سے برسراقتدار ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات اور کچھ رہنماوں کے پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان جمعہ کے روز پارٹی کے سینیئر رہنماوں نے تنظیم کا بھرپور دفاع کیا ہے ۔ پارٹی کی فائر برانڈ رہنما اور رکن پارلیمنٹ مہوا موئیترا اور سینیئر لیڈر سوگت رائے نے ان باغی اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر بی جے پی یا این ڈی اے کی شکل میں نیا سیاسی متبادل تلاش کر رہے ہیں۔کرشنا نگر سے لوک سبھا رکن مہوا موئیترا نے سوشل میڈیا پر باغی رہنماوں کو "غدار" قرار دیتے ہوئے انہیں آئین ہند کی یاد دلائی۔ انہوں نے کہا "غدار ترنمول رہنماوں کو قانون کی بنیادی معلومات بھی نہیں ہے ۔ آئین کی 91ویں ترمیم (2003) کے تحت پارٹی میں تقسیم یا الگ گروپ بنانے کا التزام ختم کر دیا گیا تھا۔ اب باغی اراکین کی تعداد کوئی معنی نہیں رکھتی۔ جب تک اصل سیاسی پارٹی کے دو تہائی (2/3) اراکین باقاعدہ طور پر کسی دوسری تسلیم شدہ پارٹی میں ضم نہیں ہو جاتے ، تب تک ان کی رکنیت بچ نہیں سکتی۔ تمام 19 غداروں کو ہمت دکھا کر استعفیٰ دینا چاہیے اور بی جے پی کے ٹکٹ پر دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیے ۔" واضح رہے کہ حال ہی میں آئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ترنمول کانگریس کے کچھ حلقوں میں عدم اطمینان کی خبریں گرم ہیں، لیکن مہوا موئیترا نے ہمیشہ کی طرح خود کو پارٹی سپریمو ممتا بنرجی کا وفادار ثابت کیا ہے ۔دوسری طرف، سینیئر رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ان رہنما¶ں کو آڑے ہاتھوں لیا جو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایسی سیاسی چالوں کو یکسر غیر اخلاقی قرار دیا۔
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی