کولکتہ، 05 مارچ : مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے جمعرات کو اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ریاست میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان اس استعفیٰ نے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسٹر بوس اس وقت نئی دہلی میں ہیں اور انہوں نے راشٹرپتی بھون جا کر اپنا استعفیٰ پیش کیا، جسے باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے ۔ ان کے اس اچانک فیصلے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ سی وی آنند بوس نے 17 نومبر 2022 کو عہدہ سنبھالا تھا اور ان کی مدتِ ملازمت نومبر 2027 تک تھی، تاہم انہوں نے مقررہ وقت سے تقریباً 20 ماہ قبل ہی عہدہ چھوڑ دیا۔ ان کا دورِ اقتدار ریاستی حکومت کی پالیسیوں پر کھلی تنقید اور راج بھون و انتظامیہ کے درمیان بارہا ہونے والے ٹکرا¶ کی وجہ سے سرخیوں میں رہا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس استعفیٰ پر حیرت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز پر سخت تنقید کی ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا:"مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے اچانک استعفیٰ کی خبر سے میں حیران اور فکر مند ہوں۔ مجھے حیرت نہیں ہوگی اگر اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے ان پر دبا¶ ڈالا گیا ہو۔" وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں فون پر مطلع کیا ہے کہ آر این روی کو مغربی بنگال کا نیا گورنر مقرر کیا جا رہا ہے ۔ محترمہ ممتا بنرجی نے اس تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے قائم شدہ روایات کے مطابق ان سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ ۔وزیر اعلیٰ نے مزیدکہاکہ "مرکزی وزیر داخلہ نے مجھے اطلاع دی کہ آر این روی کو مغربی بنگال کا گورنر مقرر کیا جا رہا ہے ۔ اس معاملے میں قائم شدہ روایت کے مطابق مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ اس طرح کے اقدامات ہندوستان کے آئین کی روح کو کمزور کرتے ہیں اور ہمارے وفاقی ڈھانچے کی بنیادوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔"
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی