Kolkata

مغربی بنگال ایس آئی آر میں دسویں کے امتحان کا ایڈمٹ کارڈ قابلِ قبول نہیں ہوگا

مغربی بنگال ایس آئی آر میں دسویں کے امتحان کا ایڈمٹ کارڈ قابلِ قبول نہیں ہوگا

کولکاتا، 15 جنوری : الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ثانوی یعنی دسویں جماعت کے امتحان کا ایڈمٹ کارڈ مغربی بنگال کی ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) میں قابلِ قبول دستاویز نہیں ہوگا۔ کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) منوج کمار اگروال کو لکھے گئے خط میں اپنا موقف واضح کیا۔ اس سے قبل بھی کمیشن نے یہ واضح کر دیا تھا کہ ایس آئی آر کے عمل میں صرف 13 دستاویزات ہی قابلِ قبول ہوں گی، جن میں دسویں جماعت کے امتحان کا ایڈمٹ کارڈ شامل نہیں ہے ۔ مغربی بنگال کے سی ای او اور ضلعی الیکشن افسران کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں ایڈمٹ کارڈ کو ایک قابلِ قبول دستاویز ماننے پر گفتگو ہوئی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد سی ای او دفتر نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر کو ایک تجویز ارسال کر کے اس پر منظوری طلب کی تھی۔ تاہم کمیشن نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ابتدائی فہرست میں شامل 13 دستاویزات ہی قابلِ قبول رہیں گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ ووٹر فہرست کی خصوصی جامع نظرِ ثانی کے لیے قابلِ قبول دستاویزات کی بابت جاری کی گئی ابتدائی فہرست میں شناختی کارڈ، پنشن ادائیگی حکم نامہ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ اور تعلیمی اسناد کو شامل کیا گیا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments