کولکاتا، 29 جون: مغربی بنگال اسمبلی نے پیر کے روز ریاست میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے ریزرویشن کے نظام میں ترمیم اور ازسرنو تشکیل کے لیے دو اہم بل منظور کر لیے ۔ ان کا مقصد ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کے اختیارات کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔ منظور کیے گئے دونوں بلوں میں "مغربی بنگال پسماندہ طبقات (درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے علاوہ) سرکاری خدمات اور عہدوں میں خالی آسامیوں کے لیے ریزرویشن (ترمیمی) بل، 2026" اور مغربی بنگال پسماندہ طبقات کمیشن (ترمیمی) بل، 2026 شامل ہیں۔ دونوں بل اسمبلی میں پیش کیے گئے اور رائے شماری کے بعد منظور کر لیے گئے ۔ پہلا بل ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت کے او بی سی ریزرویشن سے متعلق 2012 کے قانون میں ترمیم کرتا ہے ، جبکہ دوسرا بل 1993 کے مغربی بنگال پسماندہ طبقات کمیشن قانون میں تبدیلی کرتا ہے ۔ پسماندہ طبقات کی بہبود کے وزیر گوری شنکر گھوش نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہے اور ان ترامیم کے پیچھے کسی بھی سیاسی مقصد کی تردید کی۔ انہوں نے اسمبلی کو بتایاکہ "ہم نے ان **113 برادریوں کو فہرست سے خارج کر دیا ہے جنہیں پہلے بغیر کسی زمینی سروے کے شامل کیا گیا تھا، جبکہ ان 66 برادریوں کو برقرار رکھا گیا ہے جنہیں الگ الگ سروے کے بعد شامل کیا گیا تھا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق اب ان **113 برادریں* کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے ۔"
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی