کولکاتہ، 3 جون : مغربی بنگال میں بدھ کے روز ایک غیر متوقع سیاسی پیش رفت کے تحت اسمبلی اسپیکر رتھیندر بوس نے رتوبرت بندیوپادھیائے کی قیادت والے ترنمول کانگریس کے 58 اراکینِ اسمبلی کے گروپ کو باضابطہ طور پر اپوزیشن جماعت کا درجہ دے دیا۔ یہ فیصلہ ان اراکین کی جانب سے اسپیکر کو پیش کیے گئے خط کی بنیاد پر کیا گیا۔اسپیکر کی منظوری کے بعد اسمبلی کے سکریٹری سومیندر ناتھ داس نے رتوبرت بندیوپادھیائے کو قائدِ حزبِ اختلاف کے دفتر کی چابیاں حوالے کر دیں۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رتوبرت بندیوپادھیائے نے کہا کہ اس گروپ کو اس وقت 58 اراکینِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہے جبکہ مزید دو اراکین نے بھی اپنی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس طرح گروپ کی م¶ثر تعداد 60 ہو گئی ہے ، جو ترنمول کانگریس کے 80 اراکین میں دو تہائی سے زیادہ بنتی ہے ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ آنے والے دنوں میں ان کے حامی اراکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ رتوبرت بندیوپادھیائے نے جاوید خان، سبینہ یاسمین، سندیپن ساہا اور شیولی ساہا کو نائب قائدینِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا اعلان کیا، جبکہ اخترالزمان کو چیف وہپ نامزد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا، ''ہم آج سے ایک اپوزیشن جماعت کے طور پر اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں۔ ہم ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔ حکومت جہاں بھی غلطی کرے گی، ہم اسمبلی کے اندر اور باہر اس کی مخالفت کریں گے ، لیکن صرف مخالفت برائے مخالفت نہیں کریں گے بلکہ اچھے اقدامات کی حمایت بھی کریں گے ۔''انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروپ پارلیمانی اجلاسوں اور باہمی مشاورت کے ذریعے اجتماعی طور پر کام کرے گا اور آئندہ کی حکمتِ عملی داخلی گفتگو کے بعد طے کی جائے گی۔ قیادت کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ یہ گروپ اب بھی ترنمول کانگریس کی سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کو اپنا بنیادی رہنما اور سرپرست مانتا ہے ۔انہوں نے کہا، ''اس وقت ہم 58 اراکینِ اسمبلی کا ایک مضبوط گروپ ہیں جو جلد ہی 60 ہو جائے گا۔ ہم نے اپنی حمایت کے خطوط اسپیکر کو پیش کر دیے ہیں۔ ہم ممتا بنرجی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری مرکزی مشیر کی حیثیت برقرار رکھیں۔ ہم ایک تعمیری اپوزیشن کے طور پر کام کریں گے اور ایوان سے واک آ¶ٹ کرکے حکومت کے لیے راستہ آسان نہیں بنائیں گے ۔''
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی