کولکاتہ، 23 اپریل:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو غیر معمولی حفاظتی انتظامات کے درمیان ریکارڈ 92.07 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔ریاست کی کل 294 نشستوں میں سے پہلے مرحلے میں 152 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ چند مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم، مار پیٹ اور امیدواروں کے ساتھ بدتمیزی کی شکایات کے علاوہ پولنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا۔ سیکورٹی فورسز نے امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اسے آزادی کے بعد ریاست میں ووٹرز کی سب سے بڑی شرکت قرار دیتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ریاست میں دوسرے مرحلے کی بقیہ 142 نشستوں کے لیے ووٹنگ 29 اپریل کو ہوگی، جبکہ تمام نشستوں کے نتائج کا اعلان 4 مئی کو کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ ہی 1478 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں قید ہو گئی ہے ۔ سب سے زیادہ پولنگ: جنوبی دینا ج پور (94.50 فیصد)،سب سے کم پولنگ: کلمپونگ (82.89 فیصد) بیر بھوم (93.37%)، کوچ بہار (94.12%)، مرشد آباد (92.76%)، مالدہ (91.90%) اور دارجلنگ (87.91%) ووتنگ ہوئی ۔شدید گرمی کے باوجود صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ شام چھ بجے کے مقررہ وقت کے بعد بھی کئی مراکز پر لوگ اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے ۔ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں کانگریس کا ایک کارکن زخمی ہو گیا۔ کمار گنج سے بی جے پی امیدوار شوبھیندو سرکار پر حملے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈومکل میں ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ پہلے مرحلے میں 3.60 کروڑ سے زائد ووٹرز کے لیے 44,378 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے ۔
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی