Kolkata

مغربی بنگال میں حج کی روانگی 18 اپریل سے

مغربی بنگال میں حج کی روانگی 18 اپریل سے

کلکتہ، 30 جنوری: ریاستی حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کلکتہ ایئرپورٹ سے عازمین حج کی روانگی کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور 4 مئی تک مدینہ کےلئے جاری رہے گا۔ واپسی حج پروازیں 2 جون سے 19 جون کے درمیان جدہ سے ہوں گی۔ اس بار بھی فلائی اے ڈیل نامی سعودی ہوائی کمپنی کلکتہ سے حج مشن کی ذمہ داری ہوگی۔ رواں برس سے حج ضابطے میں سعودی حکومت کی جانب سے چند اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان میں جو لوگ پوری طرح صحتمند ہیں انہیں ہی حج کرنے کی اجازت ملے گی۔ مہلک بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو حج پر نہیں آنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ 2026 سے عزیزیہ بلڈنگ میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اسے عازمین حج کی سلامتی کے مسائل پیش آتے ہیں۔ اس لئے عازمین سے کہا جارہا ہے کہ وہ خود سے کھانے کا انتظام کرلیں گرچہ حج کمیٹی آف انڈیا نے کوشش کی تھی کہ عازمین کو کھانا فراہم کیا جائے تاہم یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ مکہ اور مدینہ میں مرد اور خواتین کا انتظام بالکل علیحدہ علیحدہ ہوگا۔ ہر عازم کو اسمارٹ واچ دیا جائے گا جس میں حج سویدھا ایپ موجود رہے گا۔ اس ایپ کے ذریعہ عازم کو حج کے دوران ضروری خدمات اور رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments