Kolkata

مغر بی بنگال میں دورے مرحلہ میں 5 بجے تک 89.99 فیصد پولنگ ریکارڈ، مزید اضافہ متوقع

مغر بی بنگال میں دورے مرحلہ میں 5 بجے تک 89.99 فیصد پولنگ ریکارڈ، مزید اضافہ متوقع

کلکتہ:مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے دوسرے اور آخری مرحلے میں شام 5 بجے تک تقریباً 89.99 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے، جو ایک اعلیٰ ٹرن آو¿ٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔جبکہ اب بھی رےاست بھر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں کی قطار موجود ہونے کے سبب پولنگ کی شرح مزید بڑھے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ پہلے مرحلہ میں تقریباً 93 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلہ میں یہ شرح 94 فیصد پار کرسکتی ہے۔ ادھر سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے کہا ہے کہ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی 500 کمپنیاں پولنگ کے بعد بھی اگلے احکامات تک مغربی بنگال میں تعینات رہیں گی، تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ پہلے سے جاری احکامات کے مطابق ہے اور فورسز ریاست میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments