مچھر دانی کی ایک رسی کھولی، میرے گلے پر پاوں رکھا اور داو سے میرے شوہر کا گلا کاٹ دیا' مغربی مدنی پور: رات کی تاریکی میں سوتے ہوئے شخص پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔ متوفی کی شناخت کارتک شاشمل کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ مغربی مدنی پور کے نارائن گڑھ تھانہ علاقے کے بارک باڑی گاوں میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی باشندوں اور پولیس کے مطابق، کارتک رات کا کھانا کھا کر اپنی اہلیہ کے ساتھ کمرے میں سو رہے تھے۔ الزام ہے کہ آدھی رات کو پڑوسی ابھے ہیمبرم تیز دھار ہتھیار لے کر ان کے گھر میں داخل ہوا۔ اس نے سوتے ہوئے کارتک پر سنبھلنے کا موقع دیے بغیر اندھا دھند وار شروع کر دیے۔ کارتک موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اپنے شوہر کو خون میں لت پت دیکھ کر کارتک کی اہلیہ نے چیخنا چلانا شروع کر دیا، جس پر پڑوسی دوڑ کر وہاں پہنچے۔ فوری طور پر نارائن گڑھ تھانہ کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کھڑگپور سب ڈویڑنل اسپتال بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ابھے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے آج کھڑگپور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ ابھے کو شبہ تھا کہ کارتک کے اس کی اہلیہ کے ساتھ طویل عرصے سے ناجائز تعلقات ہیں۔ تفتیشی حکام کا خیال ہے کہ اسی غصے اور انتقام کی آگ میں یہ ہولناک قتل کیا گیا ہے۔ متوفی کی اہلیہ نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: ”اس نے مچھر دانی کا ایک کونا کھولا اور کمرے کے اندر داخل ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے میرے گلے پر اپنا پاوں رکھا اور داو سے میرے شوہر کا گلا کاٹ دیا۔“ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی