Kolkata

مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے حوالے سے بڑا فیصلہ، پولیس کمشنر کی سخت ہدایات۔

مذہبی مقامات پر لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے حوالے سے بڑا فیصلہ، پولیس کمشنر کی سخت ہدایات۔

کولکتہ کے نئے پولیس کمشنر اجے کمار نندا نے جوائنٹ سی پی، ڈی سی اور تمام تھانوں کے او سی (انچارج) کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس میں امن و امان کی صورتحال اور عوامی تحفظ کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کہیں بھی لاوڈ اسپیکر بجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ یہ اصول مذہبی مقامات اور پروگراموں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔ کسی بھی صورت میں مقررہ آواز اور وقت کی حد سے تجاوز نہیں کیا جا سکے گا۔کمشنر نے حکم دیا ہے کہ اگلے چند دنوں کے اندر شہر سے تمام غیر قانونی اسلحہ، بم اور دھماکہ خیز مواد ضبط کیا جائے۔کسی بھی شکایت یا ایف آئی آر کے اندراج میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت کو ہر حال میں اولین ترجیح دی جائے۔ شہر بھر میں بائیک سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم (اسپیشل ڈرائیو) چلائی جائے گی۔ہر تھانے کو روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں اور برآمدگیوں کی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ ہفتہ وار رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیجی جائے گی۔

Source: PC-tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments