کلکتہ،29جون(مشرق نیوز سروس) مرشد آباد کے نودہ اسمبلی حلقے سے منتخب متنازع رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے ’سیٹا بھانگا مار‘ والے بیان پر سیاسی تنازع اب ریاستی اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔ آج اسمبلی اجلاس کے دوران ریاستی وزیر اور پارلیمانی امور کے وزیر شنکر گھوش کی درخواست پر وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے اس معاملے پر سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ اس سے قبل کالیا گنج کے رکن اسمبلی ا±تپل مہاراج نے بھی اجلاس کے آغاز میں ہمایوں کبیر کے بیان کی مذمت کی۔وزیر اعلیٰ نے ہمایوں کبیر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دو بیانات کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) کی تمام متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ہفتے کے اندر مرشد آباد جا رہا ہوں۔ دیکھوں گا کہ کیا ہوتا ہے۔ اس ملک میں آئین اور قانون ہی سب کچھ ہے ۔ آپ یہ دھمکیاں دینا بند کریں۔ جن لوگوں نے آپ کو اس جلسے میں بلایا، پہلے ان سے نمٹوں گا، پھر آپ کے پاس آو¿ں گا اور یہ آپ کا آخری بیان ہونا چاہیے۔ آئندہ آپ کو اس طرح کے بے لگام بیانات دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ذہن نشین ہوکہ گزشتہ جمعہ کو رضی نگرکے کاشی پور علاقے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں کبیر نے کہا تھاکہ بی جے پی جیت گئی، حکومت بنا لی، اچھی بات ہے لیکن مرشد آباد میں ہارنے کے باوجود چند لوگ ایسے رویے اختیار کر رہے ہیں جیسے وہی ایم ایل اے ہوں۔ اپنی یہ اکڑ کم کریں۔ جس دن میں مسلمانوں کو جمع کر کے ’سیٹا بھانگا مار‘ شروع کر دوں گا، آپ کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔انہوں نے مزید چیلنج دیتے ہوئے کہاکیس ہوگا؟ ہمارے خلاف ایسے بہت سے مقدمات پہلے ہی موجود ہیں۔ بعد ازاں شکتی پور کی ایک اور عوامی ریلی میں بھی ہمایوں کبیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ سے ایک دن پہلے میرے بھتیجے کو تھانے کے او سی نے گرفتار کیا تھا۔ پہلے میں اسی کو دیکھوں گا، پھر اس کے باپ کو دیکھوں گا۔ دس ہزار لوگوں کے ساتھ تھانے کا گھیراو¿ کر کے اسے تھانے سے نکال کر لاو¿ں گا۔ اگر روک سکتے ہو تو روک کر دکھاو¿۔ اس معاملہ میں آج ریاستی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں واقعات کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ اب بہت ہو چکا۔ ایسے لوگوں کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔ یاد رکھیں، اب ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔ کمزور وزیر اعلیٰ کے دور میں آپ نے جو چاہا کیا اور جو چاہا کہا۔ اب آپ کو اتنی بڑی طاقت کسی نے نہیں دی۔ دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، بی این ایس کی تمام دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولس اپنا کام کرے گی، اور میں ایک ہفتے کے اندر مرشد آباد جا رہا ہوں۔ اس ملک میں قانون ہی آخری فیصلہ کرتا ہے، کسی شخص کی دھونس نہیں۔ ہمایوں کبیر کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آپ یہ سب کیوں کر رہے ہیں، میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ آپ کے دو سیاسی مقاصد ہیں۔ پہلا یہ کہ آپ بھرت پور اور آس پاس کی تمام پنچایتوں، جہاں دوسری جماعتوں کی حکومت ہے، انہیں توڑ کر اپنی پارٹی میں شامل کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس میں کامیاب نہیں ہو رہے۔ دوسرا یہ کہ دو سے تین ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں، اور آپ رضی نگر کی نشست اپنے بیٹے کے لئے چھوڑ کر اسے جتوانا چاہتے ہیں۔ اسی لئے مسلم ووٹروں کو متحد کرنے کےلئے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر سندیش کھالی کے شاہجہاں شیخ، کیننگ کے شوکت ملا اور فالتا کے جہانگیر خان کے انجام کا حوالہ دیتے ہوئے بھی ہمایوں کبیر کو متنبہ کیا۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی